27 نومبر 2011 - 20:30

روس ميں ولادمير پوتين کا نام ان کي پارٹي نے صدارتي اميدوار کي حيثيت سے پيش کر ديا ہےـ

ابنا: يونائيٹڈ رشيا پارٹي نے اعلان کيا ہے کہ موجودہ وزير اعظم ولادمير پوتين اس پارٹي کي جانب سے صدارتي اميدوار ہيں ـ ولادمير پوتين صدارت کے دو دور مکمل کرنے کے بعد سن دو ہزار آٹھ ميں اس عہدے سے ہٹ گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ وزارت عظمي کے عہدے پر فائز تھےـ ولادمير پوتين نے ستمبر ميں اعلان کيا کہ وہ سن دو ہزار بارہ ميں دوبارہ صدارت کا عہدہ سنبھالنا چاہتے ہيں ـ

ولادمير پوتين نے اتوار کو اپنے حاميوں کے درميان تقرير کرتے ہوئے مغرب کو روس کے انتخابات ميں کسي بھي طرح کي مداخلت کي بابت خبردار کياـ پوتين نے کہا کہ بيروني طاقتوں نے روس ميں انتخابي کيمپين کو متاثر کرنے کے لئے روس ميں کام کرنے والي غير سرکاري تنظيموں کے اخراجات کي ذمہ داري قبول کي ہےـ پوتين نے مغربي طاقتوں کو واشگاف الفاظ ميں يہ پيغام ديا کہ ان کے لئے بہتر ہوگا کہ يہ رقم اپنے قومي قرضے ادا کرنے پر صرف کريں اور خارجہ پاليسي پر بڑي بڑي رقميں خرچ کرنے سے گريز کريں -......

/169